ورلڈ ٹی ٹونٹی ، محمد سمیع نے دوسرا مہنگا ترین ملکی باؤلنگ سپیل کا ریکارڈ بناڈالا

جمعہ 25 مارچ 2016 16:19

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، محمد سمیع نے دوسرا مہنگا ترین ملکی باؤلنگ سپیل کا ریکارڈ ..

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد سمیع نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے دوسرے سب سے مہنگے ترین ملکی باؤلنگ سپیل کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں موہالی کے مقام پر محمد سمیع نے آسٹریلیا کیخلاف مقابلے میں اپنے 4اوورز میں 53رنز دیئے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے ۔پاکستان کے لیے مہنگا ترین باؤلنگ سپیل کرنے کا ریکار ڈ بھی محمد سمیع کے پاس ہی ہے جنہوں نے 2010ء کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا ہی کے خلاف 4اوورز میں 1وکٹ لیکر 54رنز دیئے تھے ۔