بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں کا دو ”دلت“ خواتین پر برہنہ کرکے تشدد

جمعہ 25 مارچ 2016 16:15

نئی دہلی ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) سماجی رابطوں کی سائیٹ ”فیس بک“پر اپ لوڈ کی گئی ایک وڈیو میں بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں کو دو ”دلت“ خواتین کو برہنہ کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق وڈیو میں دلت خواتین پانی کے اندر برہنہ دیکھی جاسکتی ہیں اور دو خواتین مسلسل ان کی ما ر پیٹ کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

” اونچی ذات کے ہندؤں کی طرف سے دلت خواتین کی برہنہ پریڈ“ کے عنوان سے یہ وڈیو 21 مارچ کو انیل کمار نامی شخص کی طر ف سے اپ لوڈ کی گئی ہے ۔ اگر چہ وڈیو میں یہ واضح نہیں ہے کہ ان خواتین کے ساتھ کیوں یہ سلوک کیا گیا تاہم جس بہیمانہ طریقے سے دلت خواتین کی ما ر پیٹ کی جا رہی ہے اسکا کوئی جواز نہیں بنتا۔ یا د رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں مسلمانوں ، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ساتھ نچلی ذات کے ہندوؤں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگی ، عزت و ناموس اور املاک ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :