ورلڈ ٹی ٹونٹی ،آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 194رنز کا ہدف دے دیا

جمعہ 25 مارچ 2016 16:00

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 194رنز کا ہدف دے دیا

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں گروپ بی کے اہم مقابلے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ کینگرو اوپنرز نے اننگز کا آغاز جارحانہ طریقے سے کیا جس کے بعد عثمان خواجہ 21رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔

ڈیوڈ وارنر نے دو چوکے لگا کر اپنے خطر ناک عزائم ظاہر کیے تاہم وہاب ریاض نے انہیں بھی پوویلین لوٹا دیا ۔

(جاری ہے)

ایرون فنچ بھی 15رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے جس کے کپتان بعد سٹیو سمتھ اور گلین میکسویل نے چوتھی وکٹ کے لیے 62رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد میکسویل عمادوسیم کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سٹیو سمتھ نے شین واٹس کے ساتھ ملکر ایک اور بڑی پارٹنر شپ لگانا شروع کی اور پاکستانی باؤلرز کی جم کر دھلائی کی ۔سمتھ 61اور واٹسن 44رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور آسٹریلیا نے مقررہ بین اوورز میں 4وکٹوں پر 193رنز بنالیے ، پاکستان کے لیے وہاب ریاض اور عماد وسیم نے دو ، دو شکار کیے ۔