آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات،دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور ،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 15:34

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی لوئس گوٹیئر نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کے دوران فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نے پاکستان کے ساتھ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بھی زیر غور لائی گئی۔