منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کے ورثاء کو سعودی حکومت نے کوئی مالی امداد فراہم نہیں کی، حج پالیسی کے مطابق 74 متاثرہ خاندانوں کو پانچ لاکھ روپے فی کس کے حساب سے معاوضہ دیا گیا، وزارت مذہبی امور

جمعہ 25 مارچ 2016 15:29

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) وزارت مذہبی امور کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کے ورثاء کو سعودی عرب کی حکومت نے کوئی مالی امداد فراہم نہیں کی تاہم حج پالیسی کے مطابق 74 متاثرہ خاندانوں کو پانچ لاکھ روپے فی کس کے حساب سے معاوضہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ منیٰ حادثے میں 82 پاکستانی حجاج شہید ہوئے‘باقی خاندانوں سے امدادی دستاویزات کی وصولی پر ان کو بھی معاوضہ دے دیا جائے گا۔ نعیمہ کشور کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2015ء کے دوران پی آئی اے کے 983 رکنی عملہ نے آپریشن میں حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :