پاکستان میں ہیپاٹائٹس کی میڈیسن اب 5 ہزار روپے تک دستیاب ہے‘ ایڈوائزری گروپ نے ہیپاٹائٹس کے انجکشنز کی بجائے گولیوں کے استعمال کی تجویز دی ہے‘ جن علاقوں میں ہیپاٹائٹس کے زیادہ کیسز ہیں وہاں پر ہسپتالوں میں زیادہ کوٹہ دینا چاہیے،وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

جمعہ 25 مارچ 2016 15:26

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کی میڈیسن اب 5 ہزار روپے تک دستیاب ہے‘ ہمارے ایڈوائزری گروپ نے ہیپاٹائٹس کے انجکشنز کی بجائے گولیوں کے استعمال کی تجویز دی ہے‘ جن علاقوں میں ہیپاٹائٹس کے زیادہ کیسز ہیں وہاں پر ہسپتالوں میں زیادہ کوٹہ دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ ہیپا ٹائٹس کی دوائی اب پانچ ہزار روپے تک دستیاب ہے۔ حکومت نے 9 کمپنیاں رجسٹرڈ کی ہیں جن میں سے پانچ کمپنیوں کی ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ایڈوائزری گروپ نے انجکشن کی بجائے ادویات کے استعمال کی تجویز دی ہے۔ جن علاقوں میں یہ مرض زیادہ ہے وہاں ہسپتالوں کو زیادہ کوٹہ دینا چاہیے۔ ہیپا ٹائٹس کی روک تھام کے ساتھ ساتھ اس کی آگہی مہم زیادہ کرنا ہوگی۔