لیہ میں بارات میں جانیوالی کار دریا ئے سندھ پر بنے تالاب میں جا گری 5افرادہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 15:22

لیہ میں بارات میں جانیوالی کار دریا ئے سندھ پر بنے تالاب میں جا گری ..

لیہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) لیہ میں بارات میں جانیوالی کار دریا ئے سندھ پر بنے تالاب میں جا گری جس سے کار سوار 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔ لیہ میں قصبہ کوٹ سلطان کے نزدیک موضع بیٹ وساوا شمالی میں باراتیوں کی کار بارش کے دوران پھسلن کے باعث موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے دریائے سندھ پر بنے تالاب میں جا گری۔

(جاری ہے)

کار میں سوار 6 افراد میں سے 8 سالہ بچے سمیت پانچ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 24 سالہ نوجوان محمد بلال کو زندہ بچا لیا گیا۔ جاں بحق ہونیوالوں میں کار ڈرائیور 20 سالہ محمد مٹھو ، 16 سالہ محمد طیب ، 19 سالہ محمد صابر ، 20 سالہ محمد حسنین اور 8 سالہ محمد اسد شامل ہیں۔ بارات نشیبی علاقہ سے کو ٹ سلطان آ رہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہو گئی۔ ریسکیو 1122 اور پولیس کی امددای ٹیموں نے اہل علاقہ کی مدد میں لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ ڈوبنے والی گاڑی کو بھی نکال لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :