ورلڈ ٹی ٹونٹی ،آسٹریلیا نے دس اوورز کے اختتام پر 3وکٹوں کے نقصان پر 77رنز بنا لیے

جمعہ 25 مارچ 2016 15:15

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،آسٹریلیا نے دس اوورز کے اختتام پر 3وکٹوں کے نقصان پر ..

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں گروپ بی کے اہم مقابلے میں آسٹریلیا نے دس اوورز کے اختتام پر 3وکٹوں کے نقصان پر 77رنز بنا لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

کینگرو اوپنرز نے اننگز کا آغاز جارحانہ طریقے سے کیا جس کے بعد عثمان خواجہ 21رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ ڈیوڈ وارنر نے دو چوکے لگا کر اپنے خطر ناک عزائم ظاہر کیے تاہم وہاب ریاض نے انہیں بھی پوویلین لوٹا دیا ۔ ایرون فنچ بھی 15رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے جس کے بعد سٹیو سمتھ اور گلین میکسویل نے آسٹریلیا کا سکور آگے بڑھانا شروع کیا ۔