غرب اردن، مسلمانوں کے مقدس مقامات پر یہودیوں کے دھاوے،فلسطینی شہریوں میں غم وغصہ کی لہر دو ڑ گئی
جمعہ 25 مارچ 2016 15:15
سلفیت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں گزشتہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے کفر حارس کے مقام پر واقع فلسطینیوں کے مقدس مقامات پریلغار کی اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کی گئیں جس پر فلسطینی شہریوں میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
(جاری ہے)
عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعرات کو یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد کفر حارس میں گاڑیوں کے ذریعے داخل ہوئی اور وہاں پر موجود مسلمانوں کے تاریخی مقامات پر دھاوے بولنے کے بعد مذہبی رسومات ادا کیں۔
یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔عینی شاہدین نے کہا کہ یہودی بلوائیوں کی مقدس مقامات پر یلغار کے بعد مقامی فلسطینی آبادی بھی گھروں سے باہر نکل آئی۔ فلسطینی نوجوانوں نے یہودی آباد کاروں پر پتھراؤ کیا تاہم قابض فوجیوں نے فلسطینیوں کو یہودیوں کے قریب جانے سے روک دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.