فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 12 سال بعد رہا، اپنے گھر پہنچ گیا

جمعہ 25 مارچ 2016 15:15

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) اسرائیلی حکام نے 12 سال تک جیلوں میں قید رہنے والے فلسطینی شہری ثائر نایف قندیل کو رہا کردیا جس کے بعد وہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اپنے گھر پہنچ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق قندیل کو رہائی سے چند روز قبل جزیرہ نما النقب جیل میں منتقل کیا تھا جہاں گزشتہ روز اسے الخلیل شہر کے جنوب میں الظاہریہ چیک پوسٹ پرلایا گیا جہاں اسے وصول کرنے کیلئے اس کے عزیزو اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بعد ازاں قندیل کو ایک قافلے کی شکل میں نابلس کے رفیدیا کے مقام پر اس کی رہائشگاہ تک لایا گیا۔نایف قندیل کو صہیونی فوج نے 24 مارچ 2004 ء کو 16سال کی عمر میں حراست میں لیا تھا۔ اس پرفدائی حملے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا جس میں اسے 12سال قید کی سز سنائی گئی تھی۔ دوران حراست قندیل کو غیرانسانی سلوک کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :