سیاست دانوں کے بعد پولیس میں بھی جعلی ڈگریوں والے افسران اور اہلکاروں کی موجودگی کا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 15:15

سیاست دانوں کے بعد پولیس میں بھی جعلی ڈگریوں والے افسران اور اہلکاروں ..

اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) سیاست دانوں کے بعد پولیس میں بھی جعلی ڈگریوں والے افسران اور اہلکاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے‘تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں9اہلکاروں کی ڈگریاں تصدیق کروانے پر جعلی ثابت ہوئی ہیں یہ پولیس اہلکار6 سال تک جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے ان اہلکاروں کی میٹرک کی اسناد جعلی قرار دی گئی ہیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج انہیں نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں‘تاہم آج تک جعلی ڈگریاں ثابت ہونے پر کسی سیاست دان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا6 سال پہلے اسلام آباد پولیس میں بھرتی ہونے والے یہ تمام اہلکار پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں تعینات تھے۔

پولیس میں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل شروع ہوا تو انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے ان 9 اہلکاروں کی اسناد جعلی قرار دے دیں۔ ڈگریاں جعلی ہونے پر پولیس اہلکاروں کیخلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کر دیا گیا لیکن ان کی گرفتاری کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :