ایسٹر ایک عام مذہبی تہوار نہیں ،یہ بنی نوع انسان کو بھائی چارے اور امن کا درس بھی دیتاہے‘ خلیل طاہر سندھو

جمعہ 25 مارچ 2016 15:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء)وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی بھائیوں کے نام ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ایسٹر ایک عام مذہبی تہوار نہیں ہے بلکہ یہ دکھی انسانیت کی خدمت ، بحالی اور حیات نوع کی شروعات کانام ہے۔ بلکہ بنی نوع انسان کو بھائی چارے اور امن کا درس بھی دیتاہے۔

(جاری ہے)

خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ہمیں مل جل کر ایک ہی خاندان کی طرح محبت کے ساتھ زندگی گزارنی چاہیے اور درگزری کا رویہ اختیار کر کے امن ،اخوت ، بھائی چارے اور محبت کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک دن کے موقع پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خاص طور پر دعائیں مانگی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسٹر کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم مل جل کر رہیں گے اور اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کردیں گے۔