پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نیو سکول پروگرام کی داخلہ حد میں اضافہ کر دیا

جمعہ 25 مارچ 2016 15:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ’نیو سکول پروگرام‘ سے منسلک سکولوں میں طالب علموں کی تعداد کی حد 300سے بڑھا کر 500 کر دی ہے۔ اس حوالے سے پارٹنر سکولوں کی درجہ بند ی کی جائے گی اور جو سکول اے اور بی کیٹیگری میں فعال ہوں گے، صرف وہی سکول اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر (نیو سکول پروگرام )ملیحہ بتول نے محکمانہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام میں توسیع کے نویں مرحلے میں پارٹنر شپ کر نے والے سکولوں کے خصوصی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔امتحانی نتائج کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :