Live Updates

پی ٹی آئی کا این اے122میں ووٹوں کے ردو بدل کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن سے دوبارہ رابطہ

جمعہ 25 مارچ 2016 15:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر این اے122میں ووٹوں کے رو بدل کے مکمل ریکارڈ کی فراہمی کیلئے لاہور میں صوبائی الیکشن کمشنر نے رابطہ کیا ہے اور عبدالعلیم خان کے دستخطوں سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری 2016کو چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کے احکامات کے مطابق 11مئی 2013کے عام انتخابات کے بعد حلقہ این اے122میں نئے ووٹوں کے اندراج و اخراج اور ٹرانسفر کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں جن میں ڈیتھ سرٹیفیکیٹس ، شناختی کارڈ کی کاپیاں اور ووٹوں کے ٹرانسفر کی تحریری درخواستیں بمعہ بیان حلفی شامل ہیں خط میں لکھا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19اے کے تحت پیٹشنر کا حق ہے کہ این اے122کے 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن کے بارے میں تمام معلومات دی جائیں لیکن بارہا رابطہ کرنے اور 2ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باجود الیکشن کمیشن آفس لاہور اس ضمن میں کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا رہا اس لیے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے خود الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر عمل نہ ہونے پر دوبارہ درخواست دائر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اپنے ہی احکامات ہوا میں اڑائے جانا افسوسناک امر ہے جو انتخابی عمل کو مزید مشکوک بنا دیتا ہے این اے122کے معاملے کو الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کے مابین فٹ بال بنا دیا گیا اور دونوں ادارے ہمیں ایک دوسرے کی راہ دکھاتے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ووٹوں کے غیر قانونی ٹرانسفر کے خلاف ہم نے بر وقت آواز اٹھائی اور اس گھپلے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور نادرا ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں ہمارا مطالبہ ذمہ داری کا تعین کرنا اور اس میں ملوث ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کو بیچ میں نہیں چھوڑیں گے اور 25ہزار کے لگ بھگ ووٹووں کے غیر قانونی ردوبدل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ہمیں علم ہے کہ الیکشن کمیشن حکومتی دباوٴ کے باعث ریکارڈ کی فراہمی سے گریزاں ہے اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا پیچھا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ایاز صادق جعلی حلف ناموں کا راگ الاپ کر حقائق پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں اُن میں ہمت ہے تو ہمارے سوالوں کا الیکشن کمیشن سے جواب لے کر دیں دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا کہ کس قانون کے تحت ایک ہی گھر میں 15,15ووٹ کس کے کہنے پر شامل کیے گئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات