ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 30مارچ سے لاہور میں شروع ہو گی،بھارتی ٹیم کو حکومت سے اجازت نہ مل سکی

جمعہ 25 مارچ 2016 15:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) ساؤتھ ایشین باڈ ی بلڈنگ چمپئن شپ 30مارچ سے لاہور میں شروع ہو گی ۔ بھارتی ٹیم کو اپنی حکومت سے شرکت کے اجازت نہ مل سکی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 30مارچ 4اپریل تک لاہور میں منعقد ہونے والی چمپئن شپ میں شرکت کے لئے نیپال، بھوٹان اور سری لنکا کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے تاہم بھارتی حکومت کو تاحال اپنی حکومت سے کلیئرنس نہیں مل سکی ۔ ذرائع کے مطابق انتہائی کم دن رہنے کے باوجود بھارتی ٹیم کے ویزوں کے حصول کیلئے عمل شروع نہیں کیا گیا جس کے بعد بھارتی ٹیم کی شرکت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے ۔

متعلقہ عنوان :