بلوچستان کے لوگ دشمن کے بہکاوے میں نہ آئیں اور سازشوں کو سمجھیں ‘کمانڈر سدرن کمانڈ

جمعہ 25 مارچ 2016 15:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ دشمن کے بہکاوے میں نہ آئیں اور سازشوں کو سمجھیں، کوئی لندن تو کوئی جنیوا میں بیٹھ کر استعمال ہو رہا ہے، سب نے دیکھا ”را“ کا حاضر سروس ایجنٹ بلوچستان سے پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کے بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں سے روابط تھے اور وہ صوبے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ ہمارا دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتا اور یہاں لوگ دشمن کے بہکاوے میں آ جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو خطرہ ہے، کوئی لندن اور کوئی جینوا میں بیٹھ کر استعمال ہو رہا ہے، لہذا عوام بیرونی سازشوں کو سمجھیں لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بھٹکے ہوئے لوگوں کے لیے پیغام دیا وہ سدھر جائیں۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ ہمیں شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے، عوام بیرونی سازشوں کو سمجھیں، کیوں کہ یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں۔

متعلقہ عنوان :