خیبر پختونخوا حکومت نے آثار قدیمہ کو تحفظ دینے کے قانون کا ترمیمی مسودہ تیار کر لیا

جمعہ 25 مارچ 2016 15:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے آثار قدیمہ کو تحفظ دینے کے قانون کا ترمیمی مسودہ تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسودہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ترمیمی مسودے میں تاریخی عمارتوں کونقصان پہنچانے پر5سال قید اور20لاکھ جرمانہ نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آثارقدیمہ کی توڑپھوڑپر2 سال قیدہوگی ۔

متعلقہ عنوان :