ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے فیس بک پر خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر لگا کر جعلی اکانٹ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 25 مارچ 2016 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے فیس بک پر خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر لگا کر جعلی اکانٹ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد کے سائبر کرائم سیل نے فیس بک پر خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر لگا کر جعلی اکاوٴنٹ بنانے والے ملزم عاطف کو گرفتار کر کے سینئر سول جج عبدالغفور کی عدالت میں پیش کیاایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ذیشان افضل نامی شخص کی ہمشیرہ کی غیر اخلاقی تصاویر فیس بک پر لگائیں ‘ واٹس اپ کے ذریعے مدعی کے اہل خانہ کو پیغامات بھی بھیجے۔

ایف آئی اے حکام نے ملزم عاطف سے کمپیوٹر اکاوٴنٹ کے خفیہ کوڈز کی برآمدگی کیلئے 10 دن کا ریمانڈ طلب کیا تاہم عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :