سٹار فٹ بالر نیمار جونیئر کوبرازیل کے کپتان مقرر کر دیا گیا

جمعہ 25 مارچ 2016 14:55

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء)برازیل کے اسٹار فٹ بالر نیمارجونیئر ورلڈکپ کوالیفائر میں یوروگوئے کیخلاف میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برازیل کے اسٹار فٹ بالر نیمارجونیئر ورلڈکپ کوالیفائر میں یوروگوئے کیخلاف میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران نیمار جونیئر پٹھوں میں درد کے باعث سیشن ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق اسٹار فٹ بالر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔