انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ہمیشہ بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے، آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہارپر

جمعہ 25 مارچ 2016 14:54

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) سابق آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہارپر نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی ہمیشہ بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے جانے والے انٹرویو میں ڈیرل ہارپرکا کہنا تھا کہ اگر مجھے انٹر نیشنل کرکٹ میں امپائرنگ کے دوران ٹیموں کا تعین کرنے کے بعد الگ الگ طریقے کے قوانین ان پر لاگو کرنے پڑیں تو اس کا مطلب ہوگا کہ کرکٹ نے اپنا اصل حسن کھو دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہارپر کا مزید کہنا تھا کہ ایک مرتبہ اس وقت کے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے سبائنا پارک میں 63رنز سے کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں امپائرنگ کے فیصلوں پر شدیدتنقید کی تھی ،اس پریس کانفرنس کے بعد مجھے قوی امید تھی کہ” آئی سی سی“ یا” بی سی سی آئی“بھارتی کپتان دھونی کیخلاف کوئی سخت ایکشن لے گا، تاہم انہیں مایوسی نہیں ہوئی جب آئی سی سی کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں تھا ، کیوں کہ پہلے بھی کئی مرتبہ ایسا ہی ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :