شاہد آفریدی وطن واپسی پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے

بوم بوم آفریدی کپتانی چھوڑ کر بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہیں گے،ذرائع

جمعہ 25 مارچ 2016 14:54

شاہد آفریدی وطن واپسی پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی وطن واپسی پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی وطن واپسی پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بوم بوم آفریدی بھارت کے بجائے وطن واپس آکر کپتانی سے استعفے کا اعلان کریں گے۔شاہد آفریدی کے مستقبل کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کپتانی چھوڑ کر بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہیں گے اوربھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ان کے کیرئیرکا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :