بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل 2میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 25 مارچ 2016 14:51

کولکتہ /دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل ہفتہ کو 2میچ کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ اور دوسرے میچ میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں (آج)2میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین کولکتہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ شام 7بجے انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین دہلی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :