اسلام آباد ‘انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت 8اپریل تک ملتوی کردی‘ سماعت جج سہیل اکرم کے جیل وزٹ کے باعث ملتوی کی گئی

جمعہ 25 مارچ 2016 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت عدالت کے جج سہیل اکرم کے جیل وزٹ کے باعث 8اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی تاہم عدالت کے جج سہیل اکرم کے جیل وزٹ کے باعث سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ تصدیق کے لئے ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو بھجوائی گئی تھی اور اب آئندہ سماعت پر ایس ایچ او رپورٹ کی تصدیق کرکے عدالت میں جمع کرائیں گے۔