سپریم کورٹ نے کالا باغ کیس میعاد کے بعد دائر ہونے والی درخواست خارج کر دی

جمعہ 25 مارچ 2016 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء ) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیس بحال کرنے کی درخواست قانونی میعاد ختم ہونے کے بعد دائر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ عدالت نے ڈیم تعمیر سے متعلق انجینئر سٹڈی فورم کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس بحال کرنے درخواست پر سماعت کی۔

بینچ نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ بحال کرنے کی درخواست قانونی میعاد کے 97 دن بعد دائر کی گئی ، عدالت کیس بحال نہیں کر سکتی ، درخواست گزار نئی درخواست دائر کر سکتا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق انجینئر سٹڈی فورم کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دے دی۔ اضافی دستاویزات جمع کرانے کی حد تک سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :