بہاولپور‘ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل سے جنوبی پنجاب میں سیاسی ماحول گرمائیں گے
جمعہ 25 مارچ 2016 14:44
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکل26 مارچ بروز ہفتہ 2بجے دن جمالدین والی میں جلسہ عام سے جنوبی پنجاب کے دورے کا آغاز کریں گے۔خواجہ رضوان عالم سیکریٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب اور محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن ضلع بہاولپور نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے دورہ رحیم یار خان اور بہاولپور کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے علاوہ سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود بھی خطاب کرینگے۔
جبکہ 27 مارچ بروز اتوار کو صبح ناشتہ پر ضلع رحیم یار خان کے نومنتخب چیئرمین،وائس چیئرمین اور مقامی عہدیداران پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقات کریں گے۔(جاری ہے)
اور 27 مارچ بروز اتوار کو12.00 بجے دن صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نوازش علی پیرزادہ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔اوربعد ازاں اشرف شوگر ملز روانہ ہوجائیں گے۔
جہاں 2.00 بجے دوپہر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کے وفود سے ملاقات کریں گے۔اسی روزسہ پہر 4.00 بجے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے بانی اور سینئر اراکین کے وفود سے ملاقات کریں گے۔28 مارچ بروز سوموار کو 10.30 بجے صبح اشرف شوگر ملز بہاولپور میں ہائیکورٹ بار کے اراکین سے خطاب اور12.00 بجے دن پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے وفد سے ملاقات،دوپہر 2.00 بجے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جنوبی پنجاب کے کنونشن سے خطاب اور 4.00بجے پیپلز یوتھ جنوبی پنجاب کے کنونشن سے خطاب فرمائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.