رسالپور‘ پی اے ایف گریجویٹس پریڈ سے 12 خواتین سمیت 164 کیڈٹس پاس آوٴٹ
جمعہ 25 مارچ 2016 14:41
رسالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء)پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور میں گریجویٹس پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ بارہ خواتین سمیت 164 کیڈٹس پاس آوٴٹ ہوئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل عابدین اونال تھے۔پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں گریجویشن پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت اور قومی خدمت کے لئے پاکستان ایئرفورس کے 12 خواتین سمیت 164 کیڈٹس پاس آوٴٹ ہوگئے۔
پاس آوٴٹ ہونے والے جی ڈی پائلٹس اور انجنئرنگ کورسز کے گریجویٹس نے مارچ پاسٹ کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل عابدین انال نے پاسنگ آوٴٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس کو بیجز لگائے اور انعامات تقسیم کئے۔(جاری ہے)
تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے جوانوں نے فلائنگ پاسٹ اور پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کا کہنا تھا کہ ترک فضائیہ کے سربراہ کا یہاں موجود ہونا پاکستان اور ترکی کے بہترین تعلقات کی مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ میں شامل ہونے والے کیڈٹس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہردم تیار رہنا چاہئے۔ سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ ترک فضائیہ کی طرف سے مشاق طیاروں ٹی 37 کی فراہمی پر مشکور ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.