خواتین پر گھریلو تشدداور ہراسمنٹ کے موضوع پر سیمینار 28اپریل کو الحمراء میں منعقد ہوگا

جمعہ 25 مارچ 2016 14:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء)خواتین کے صوبائی کمیشن کے زیر اہتمام 28اپریل بروز پیر کو الحمراء ہالIIIمیں9:30 بجے دن خواتین پر گھریلو تشدداور ہراسمنٹ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوگا جس میں صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین اور وزیر برائے بہبود آبادی ذکیہ شاہ نواز مہمانان خصوصی ہوں گی۔ سیمینار 12:30بجے تک جاری رہے گا۔