صوبہ کی 13جیلوں میں پی سی او قائم ،27جیلوں میں دوسرے مرحلے میں قائم کئے جا رہے ہیں‘چوہدری ارشدسعید

جمعہ 25 مارچ 2016 14:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے جیل خانہ جات چوہدری ارشد سعید نے کہا ہے کہ صوبہ کی 10جیلوں میں پی سی او قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید27جیلوں میں پی سی او قائم کئے جائیں گے تاکہ قیدی اپنے لواحقین اور قانونی ماہرین سے رابطہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں سینٹرل جیل لاہور، ساہیوال، راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور گوجرانوالہ کے علاوہ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں پی سی او قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 27جیلوں قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال، ہائی سکیورٹی جیل جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سرگودھا، شاہ پور، میانوالی، بھکر، اٹک، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یارخان، بہاولنگر، مظفرگڑھ، لیہ،ملتان،جہلم،گجرات،بوسٹل بہاولپوراور وہاڑی میں قائم کئے جائیں گے۔