شہری و دیہی ترقی ساتھ ساتھ چلنے سے قومیں ترقی کرتی ہیں‘ ارشد جٹ

جمعہ 25 مارچ 2016 14:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ارشد جٹ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے زراعت کی ترقی کیلئے 100ارب روپے کے پیکج سے صوبے میں زرعی انقلاب کی راہ ہموار ہوگی اور زراعت ملکی ترقی میں اپنابھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جہاں شہروں کی ترقی کے ساتھ ساتھ دیہی ترقی ساتھ ساتھ چلے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلے ہی صوبہ میں 30ہزار کاشتکاروں کو مشینری کے ذریعے ٹریکٹروں اور زرعی آلات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔23ہزار دیہات میں بیج فراہم کئے گئے ہیں اور اب 100ارب روپے کے پیکج سے کسان خوشحالی اور قومی ترقی ساتھ ساتھ ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ 150ارب روپے کی لاگت سے فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔ اس طرح اربوں روپے سے صاف پانی کی فراہمی پورے صوبے کے عوام کیلئے ممکن بنائی جا رہی ہے۔