ورلڈ ٹی 20 میں آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 14:20

ورلڈ ٹی 20 میں آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

موہالی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹی 20 میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، انڈیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان سخت مشکل کا شکار ہے۔ آخری گروپ میچ میں ہارنے سے پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

آج کے میچ میں کامیابی کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کی راہ آسان ہوجائے گی ، دوسری صورت میں قومی کرکٹ ٹیم اگر میچ میں شکست سے دوچار ہوئی تو اس کا ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوجائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ کے دوران میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف واحد کامیابی حاصل کرکے قومی ٹیم کے دو پوائنٹس ہیں۔ گروپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے ، انڈیا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، پاکستان 2 پوائنٹس کیساتھ تیسرے اور آسٹریلیا 2 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے ، بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں تین میچ کھیلے ہیں جس میں اسے تمام میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :