ترکی ‘ صحافیوں پر ملک کے خفیہ راز کو افشاں کرنے کے الزام میں قائم مقدمے کی عدالتی کارروائی شروع ہو گئی

جمعہ 25 مارچ 2016 14:15

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) ترکی میں اخبار کے دو معروف صحافیوں پر ملک کے خفیہ راز کو افشاں کرنے کے الزام میں قائم مقدمے کی عدالتی کارروائی شروع ہو گئی استنبول سے شائع ہونے والے روزنامہ جمہوریت کے مدیر جان دو ندر اور اور انقرہ میں اخبار کے بیورو چیف اردم گل کوگذشتہ نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ترکی کی حکومت کو شام میں برسر پیکار شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کو اسلحہ فراہم کرتے ہوئے دکھایا تھا۔

(جاری ہے)

استغاثہ نے ان پر ایک امریکی نژاد مولوی کے ساتھ مل کر ترک حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا ۔صحافی الزام سے انکار کرتے رہے ہیں تاہم اگر وہ قصوروار پائے گئے تو انہیں عمر قید سزا ہوسکتی ہے۔ترکی کے صدر طیب اردوغان نے بذات خود ان کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کروائی تھی۔گرفتاری کے بعد مقدمے کی سماعت سے قبل کافی دنوں تک انہیں حراست میں رکھا گیا تاہم عدالت کے ایک حکم کے بعد انہیں گذشتہ فروری میں رہا کر دیا گیا تھا۔انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن راٹس واچ کا کہنا تھا کہ وہ دونوں صحافی ہونے کے طور پر صرف اپنا کام کر رہے تھے اور اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

متعلقہ عنوان :