امریکہ اور روس کا شام کا نیا آئین اگست تک تیار کر نے کا فیصلہ

ہم نے عبوری سیاسی حکومت اور آئین کے مسودے کی تیاری کے لیے اپنے اہداف مقرر کر لیے ہیں ‘ امریکی وزیر خارجہ

جمعہ 25 مارچ 2016 14:15

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) امریکہ کے سیکرٹری خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ امریکہ اور روس اس بات پر متفق ہیں کہ شام کا نیا آئین اگست تک تیار کر لیا جائے۔امریکی یہ بات وزیر خارجہ جان کیری نے ماسکو میں روسی کے صدر سے ملاقات کے بعد کہی ۔انھوں نے بتایا کہ دونوں ملک اس بات پر متفق ہیں کہ شام میں سیاسی حکومت کی منتقلی کیلئے روس کی حکومت اور باغیوں کے مابین مذاکرات کا عمل تیز کیا جائے ‘اسی سلسلے میں امن مذاکرات کا ایک اور دور جینوا میں اختتام پذیر ہوا ۔

اپنے روسی ہم منصب سرگئے لاروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جان کیری نے کہا کہ ہم نے عبوری سیاسی حکومت اور آئین کے مسودے کی تیاری کے لیے اپنے اہداف مقرر کر لیے ہیں اور ہم اسے اگست تک مکمل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

جان کیری نے یہ نہیں بتایا کہ روسی حکام سے بات چیت کے دوران شام کے صدر بشار الاسد کے مستقبل پر بات ہوئی یا نہیں۔انھوں نے واضح کیا کہ صدر الاسد کو صحیح اقدامات کرنے چاہیے ‘ اور امن مذاکرات شامل ہونا چاہیے۔

روسی وزیر دفاع لاروف نے کہا کہ روس اور امریکہ شام کی حکومت اور حزبِ اختلاف پر زور دیں گے کہ وہ جینوا میں براہراست بات چیت کریں اور عبوری حکومت کے خدوخال کے بارے میں آگے بڑھیں۔روس اور امریکہ نے کہا کہ وہ شام میں جنگ بندی پر عمل دارآمد پر زور دیں گے۔ شام میں 27 فروری سے جنگ بندی شروع ہوئی ہے۔