بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیخاوٴ تقریباً ایک سال سے زائد عرصے تک روپوش رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے

ویڈیو پیغام میں اپنی وفات کی افواہوں کی تردیدکردی

جمعہ 25 مارچ 2016 14:13

کانو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) نائجیریا میں سرگرم شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیخاوٴ تقریباً ایک سال سے زائد عرصے تک روپوش رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے اورایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی وفات کی افواہوں کی تردید کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخاوٴ نے کہاکہع میرا چہرہ دیکھنا آپ کیلئے خوشی اور مسرت کا پیغام ہے ویڈیو میں شیخاوٴ کا کہنا تھاکہ صرف اللہ ہی سب کچھ جانتا ہے، میرے لیے اختتام آن پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ واحد پیغام تھا، جو میں آپ کو دینا چاہتا تھا تاکہ آپ یہ سمجھ سکیں یہ یقینی طور پر میں ہوں. یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ کیاانہوں نے کہاکہ اللہ ہم سب کی حفاظت کرے، میں اپنے خالق کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ اتنے پرتکبر دہشت گرد کو اس طرح نرم اور دبے لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھنے سے یہی اندازہ ہوتا ہے۔مذکورہ عہدیدار کے مطابق یہ الوداعی ویڈیو ہے ‘وہ اپنے جنگجووٴں کو یہ بتا رہے ہیں کہ وہ اپنی خیالی اسلامک اسٹیٹ کو بھول جائیں اور ہتھیار ڈال دیں۔انہوں نے کہاکہ وہ جانتے ہیں کہ ہماری فوجیں جلد ان تک پہنچ جائیں گی

متعلقہ عنوان :