اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون نے برسلز حملوں کو نئی عالمی جنگ قرار دیدیا

جمعہ 25 مارچ 2016 14:13

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون نے برسلز حملوں کو نئی عالمی جنگ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس جنگ کو اسرائیل اور دیگر ممالک کو مل کر لڑنا ہو گاایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جنگ کو اسرائیل اور دیگر ممالک کو مل کر لڑنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو تیسری عالمی جنگ یا تہذیبوں کے مابین تصادم بھی کہا جا سکتا ہے۔ یالون نے اس موقع پر سب کو ایک ہی کشتی کا سوار قرار دیتے ہوئے بلجیم اور یورپی یونین کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :