بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کی جیت، پونم پانڈے نے قومی ٹیم کے لیے بولڈ تصویر شئیر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 13:31

بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کی جیت، پونم پانڈے نے قومی ٹیم کے لیے بولڈ تصویر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) : پونم پانڈے کو ان کی بولڈ تصاویر اور ویڈیو کی بنا پر متنازعہ اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 2011ء کے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی جیت کی صورت میں اسٹرپ ڈانس کا اعلان کرنے پر مشہور ہونے والی بالی وڈ اداکارہ و ماڈل ایک مرتبہ پھر سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار جیت پر پونم پانڈے نے قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ایک مرتبہ پھر اپنی بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی۔ مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پونم پانڈے نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرے اسٹائل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی فتح پر ایک چھوٹا سا تحفہ'۔

متعلقہ عنوان :