پاکستان کی انم امین خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی باولر بن گئیں

جمعہ 25 مارچ 2016 13:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء)پاکستان کی انم امین خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی باولر بن گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی خواتین ٹیم کی جانب سے توقعات کے برعکس شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

قومی خواتین ٹیم ٹورنامنٹ میں رویتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کر چکی ہے۔ جبکہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ نئی دہلی میں جاری ہے۔ اس میچ میں پاکستان کی انم امین نے پاکستان کیئے شاندار اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ انم امین ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی گیند باز بن گئی ہیں۔ انم امین نے اب تک 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔