ہالینڈ کے معروف فٹبالر یوہن کروئف 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

یوہن کروئف کینسر کے مرض میں مبتلا تھے

جمعہ 25 مارچ 2016 13:15

ہالینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) ہالینڈ کے معروف فٹبالر یوہن کروئف 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔کروئف جو تین مرتبہ یوروپیئن فٹبالر آف دی ایئر رہ چکے ہیں ایجیکس اور بارسیلونا کی طرف سے کھیلتے تھے۔انھوں نے تین مرتبہ ایجیکس کی ٹیم کے ساتھ یوروپیئن کپ جیتا۔ وہ بارسیلونا کی اس ٹیم کے کوچ بھی تھے جس نے پہلی مرتبہ 1992 میں یوروپیئن کپ جیتا اور 1974 میں ہالینڈ کی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے میں مدد کی جہاں اسے جرمنی نے دو ایک سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اس نقصان کو بتانے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ’ہالینڈ کے آل ٹائم بہترین فٹبالر اور دنیا کے سب سے بہترین میں سے ایک۔ ہم ان کی بیوی، خاندان، دوستوں اور ملک میں اور بیرونِ ملک پوری فٹبال کی دنیا سے تعزیت کرتے ہیں۔‘یوہن کروئف نے سب سے پہلے 1974 کے ورلڈ کپ میں سویڈن کے خلاف ’کروئف ٹرن‘ متعارف کرائی تھی۔1991 میں کروئف نے دل کی ڈبل بائی پاس سرجری کرائی تھی اور آپریشن کے فوراً بعد تمباکو نوشی چھوڑ دی تھی۔

متعلقہ عنوان :