ہاکی ٹیم کے اعلان سے نیا تنازع پیدا ہوگیا

ٹیم کے چیف کوچ اور منیجر حنیف خان ناقص سلیکشن پر ناراض ہوکر کیمپ چھوڑ کر کراچی واپس آگئے

جمعہ 25 مارچ 2016 13:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے اعلان کے قومی ہاکی میں نیا تنازع پید اہوگیا، ٹیم کے چیف کوچ اور منیجر حنیف خان ناقص سلیکشن پر ناراض ہوکر کیمپ چھوڑ کر کراچی واپس آگئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق حنیف خان قومی ٹیم میں بنوں سے تعلق رکھنے والے عبدالکریم خان کی شمولیت پر خوش نہیں ہیں، ان کا موقف ہے کہ کریم خان کو شامل کرنے کے لئے کاشف علی اور حسیم خان جیسے تجربے کار کھلاڑی کو نظر انداز کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر رشید جونیئر اور ایک اور سلیکٹر کا تعلق بھی بنوں سے ہے، امکان ہے کہ حنیف خان ایک دو روز میں پریس کانفرنس میں مذید انکشاف کریں گے۔