پاک آسٹریلیا میچ :گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے نیا ڈوڈل متعارف کروادیا

جمعہ 25 مارچ 2016 13:05

پاک آسٹریلیا میچ :گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے نیا ڈوڈل متعارف کروادیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) کرکٹ فیور صرف شائقین کو ہی نہیں چڑھابلکہ شائقین کے ساتھ ساتھ گوگل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس دوران مختلف ملکوں کے مابین ہونے والے میچز میں یہ اپنا ڈوڈل ہر مناسبت سے تبدیل کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے نیا ڈوڈل متعارف کروادیا ہے۔گوگل کے اس ڈوڈل میں پاکستا ن اور آسٹریلیا کے جھنڈے آپس میں جنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے جس سے دونوں حریفوں میں سخت مقابلے کا تصور ابھر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :