ملتان ،نیب کی کاروائی واپڈا ھاؤسنگ سوسائٹی کا سابق سیکرٹری گرفتار

جمعہ 25 مارچ 2016 12:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) نیب نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے واپڈا ٹاوٴن ہاوٴسنگ سوسائٹی کے سابق سیکریٹری سعید خان کو گرفتار کر لیاہے ۔ ملزم پر پلاٹوں کی ناجائز خرید و فروخت اور کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں نیب نے کاروائی کرتے ہوئے سابق سیکرٹری واپڈا ٹاون سعید خان کو حراست میں لے لیا۔ سعید خان پر الزام ہے کہ انہوں نے واپڈا ٹاون میں مبینہ طور پر پلاٹوں کی ناجائز خریدو فروخت کے دوران کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔ سعید خان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ادارے اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ نیب ملتان کی ٹیمیں گزشتہ کئی روز سے سعید خان کے خلاف مبینہ کرپشن کیسز پر کام کر رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :