ٹیم کو آسٹریلیا کیخلا ف میچ میں پوری جان لگانا ہوگی :وسیم اکرم

جمعہ 25 مارچ 2016 12:52

ٹیم کو آسٹریلیا کیخلا ف میچ میں پوری جان لگانا ہوگی :وسیم اکرم

موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہد آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کیخلا ف اہم مقابلے میں جان لگانے دینے کا مشورہ دے ڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکر م کا کہنا تھاکہ پاکستان کے لیے یہ مقابلہ ’کرو یا مرو ‘ والا ہے ،ٹیم کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران کھیلی گئی کرکٹ سمجھ سے باہر ہے ، گرین شرٹس کے پاس آسٹریلیا کے خلاف بہترین کاکردگی دکھانے کے علاوہ اورکوئی چانس نہیں ہے اس لیے آج کپتان شاہد آفریدی سمیت پوری ٹیم کو جان مارنا ہوگی ۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کاکوئی علم نہیں ہے ، ویسے بھی جب ٹیم کامورال اتنا گرا ہواہوگا تو کیا خاک گروپنگ ہوگی ، انہیں تو حیرت صرف اتنی بات کی ہے کہ اتنی نجی خبریں میڈیا پر کیسے آجاتی ہیں ؟۔