برسلز حملوں کے الزام میں 6افراد گرفتار

دہشت گرد پیرس طرز کے حملے اور نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،حکام

جمعہ 25 مارچ 2016 12:48

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) بیلجیم پولیس نے برسلز حملوں کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پیرس طرز کے حملے اور نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔فرانس میں بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برسلزمیں 3مقامات پرچھاپوں کے دوران 6افرادکو گرفتارکیاگیاہے، برسلزکے ائرپورٹ اورمیٹرواسٹیشن کونشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے بارے میں اب بیلجیم حکام نے دعویٰ کیاہے کہ وہ پیرس طرز کے حملے کرنا چاہتے تھے اورملک کے نیوکلیئر پلانٹس بھی ان کاہدف تھا لیکن صالح عبدالسلام کی گرفتاری کے بعد انہوں نے ارادہ بدل کرفوری کارروائی کردی۔

امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ برسلز حملوں کے دونوں خودکش بمبار بھائی ابراہیم ا اور خالد البکروای کا نام امریکا کے انسدادِ دہشت گردی کی فہرست میں شامل تھا۔چارماہ پہلے دہشت گردی کانشانہ بنائے گئے پیرس میں بھی ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کاکہناہیکہ فلیٹ سے گرفتار شخص کا تعلق دہشت گردوں سے ہے جو پیرس میں نئے حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔ یورپ کے عوام حیرت زدہ ہیں کہ آخر ایک کے بعد دوسرا شہر کیوں دہشت گردوں کا نشانہ بن رہا ہے۔