عوام کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، عاقب اللہ خان
جمعہ 25 مارچ 2016 12:36
پشاور۔25 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء )رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان نے کہا ہے کہعوام کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس حوالے سے عوام کو مایوس نہیں کیا جائے گا، ٹوپی صوابی کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہاکہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی ان پر علاقے کے عوام نے اپنے غیر متز لزل اعتماد کا اظہار کرکے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔(جاری ہے)
عاقب اللہ خان نے کہا کہ اس وقت ٹوپی صوابی میں جتنے ترقیاتی فنڈز استعمال ہو رہے ہیں یہ سب صوبائی حکومت کے ہیں ۔عاقب اللہ خان نے کہا کہ تحصیل ٹوپی میں سولر لائیٹس، ٹیوب ویلوں اور نئی سڑکوں سمیت بیک وقت کئی بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے باعث بعض منصوبوں کے افتتاح میں قدرے تاخیر ہوئی ہے اور جلد ہی ان منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام نے جس بھاری اکثریت سے ان پر دوبار اپنے اعتماد کا اظہار کیا، اس اعتماد کوکسی صورت بھی ٹھیس نہیں پہنچائی جائے گی بلکہ ان بھاری ووٹوں کی وجہ سے ان پر بھی بھاری ذمہ د اریاں عائد ہوتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.