ضلع باغ کے نواحی علاقہ نکی کیر میں بوائے مڈل سکول کا نتیجہ 97فیصد رہا

جمعہ 25 مارچ 2016 12:36

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ نکی کیر میں بوائے مڈل سکول کا نتیجہ 97 فیصد رہا‘ عوام علاقہ کی صدر معلم محمد خورشید خان اور پوری ٹیم کو شاندار نتیجہ دینے پر دلی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ صدر معلم اپنے پیشے سے بہت مخلص اور انتہائی لائق آدمی ہیں ان کی دلچسپی سے یہ ادارہ انشاء اللہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا - علاقہ کی سیاسی شخصیات راجہ عاشق ‘ راجہ نسیم‘ قاری منظور‘ راجہ ناصر اور دیگر نے صدر معلم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی-انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں سب نے مل کر ان کی تعلیم و تربیت میں کردار ادا کرنا ہو گا-ہم ہروقت صدر معلم کے ساتھ کھڑے ہیں-