سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیس بحال کرنے کی درخواست قانونی میعاد ختم ہونے پر خارج کر دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 12:32

سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیس بحال کرنے کی درخواست قانونی ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیس بحال کرنے کی درخواست قانونی میعاد ختم ہونے کے بعد دائر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ عدالت نے ڈیم تعمیر سے متعلق انجینئر سٹڈی فورم کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس بحال کرنے درخواست پر سماعت کی۔

بینچ نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ بحال کرنے کی درخواست قانونی میعاد کے 97 دن بعد دائر کی گئی ، عدالت کیس بحال نہیں کر سکتی ، درخواست گزار نئی درخواست دائر کر سکتا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق انجینئر سٹڈی فورم کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دے دی۔ اضافی دستاویزات جمع کرانے کی حد تک سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :