ویمن ٹیم کی اوپنر انعم امین کی ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں گفتگونے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

جمعہ 25 مارچ 2016 12:29

ویمن ٹیم کی اوپنر انعم امین کی ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں گفتگونے سوشل ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) قومی ویمن ٹیم کی اوپنر انعم امین کی ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں بات جیت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔

(جاری ہے)

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیشی ویمنز کے خلاف نصف سنچری سکور کرکے میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر نے کے بعد جب انعم امین کمنٹیٹر سے گفتگوکرنے آئیں تو انگریزی بولتے ہوئے ان کی زبان کئی بار لڑکھڑائی تاہم ان کے ساتھ کھڑی کپتان ثناء میر انکا حوصلہ بڑھاتی رہیں،انعم امین کی انگریزی میں کی گئی اس بات چیت کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے جہاں کرکٹ شائقین ان کی ہمت کی داد دے رہے ہیں ۔