کراچی ‘ اختر کالونی میں فائرنگ ایک شخص زخمی، گلشن تھانے پر کریکر حملے کا مقدمہ درج

جمعہ 25 مارچ 2016 12:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے اختر کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ‘ گلشن اقبال تھانے پر کریکر حملے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اختر کالونی میں فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھرگلشن اقبال تھانے پر کریکر حملے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی، دھماکہ خیز مواد رکھنے، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب جوہر چورنگی کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے لیاہے۔پولیس کے مطابق پولیس نے گلستان جوہرمیں رات گئے چھاپہ مار کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :