قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 28 مارچ سے شروع ہوگی

جمعہ 25 مارچ 2016 12:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء)پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 28 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت فیڈریشن سے منسلک اداروں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ کے اختتام پرکامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے