آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کل دو میچ کھیلے جائینگے

جمعہ 25 مارچ 2016 12:12

بنگلور /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ویمنز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں میںکل ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔شیڈول کے مطابق (آج) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلا جائیگا میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ بھی گروپ میں شامل ٹیموں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلور میں کھیلا جائیگا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 31 مارچ کو واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 3 اپریل کو ایڈن گارڈن، کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :