آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ‘ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ ‘ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہونگی

جمعہ 25 مارچ 2016 12:12

کولکتہ/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں کل بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ ‘ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی شیڈول کے مطابق پہلا میچ گروپ ٹو کی ٹیموں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایڈن گارڈن، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں گروپ ون کی ٹیمیں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 31 مارچ کو واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 3 اپریل کو ایڈن گارڈن، کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :